HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

811

صحیح
وَعَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ اِنَّ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم صَلَّی الْمَغْرِبَ بِسُوْرَۃٍ الْاَعْرَافِ فَرَّقَھَا فِیْ رَکْعَتَیْنِ۔ (رواہ النسائی )
اور حضرت عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ نے مغرب کی نماز میں سورت اعراف (اس طرح) پڑھی کہ اسے دونوں رکعتوں میں تقسیم کردیا۔ (سنن نسائی)

تشریح
یوں تو رسول اللہ ﷺ مغرب کی نماز میں قرأت مختصر کرتے تھے مگر کبھی کبھی آپ ﷺ بیان جواز کے لئے طویل قرأت بھی کرتے تھے تاکہ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ مغرب کی نماز میں طویل قرأت کرنا جائز ہے۔ چناچہ مغرب کی نماز میں سورت اعراف پڑھنا اسی مقصد کے تحت تھا جہاں تک تنگی وقت کا تعلق ہے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مغرب کا وقت طویل قرأت کی گنجائش رکھتا ہے خصوصاً جب شفق کا اطلاق سفیدی پر کیا جائے۔ دونوں رکعتوں میں تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ نے اس سورت کا کچھ حصہ تو پہلی رکعت میں پڑھا اور کچھ حصہ دوسری رکعت میں۔ اس طرح پوری سورت کو دونوں رکعتوں میں ختم کیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔