HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

913

صحیح
وَعَنِ الْبَرَآءِ قَالَ کُنَّا اِذَا صَلَّےْنَا خَلْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اَحْبَبْنَا اَنْ نَکُوْنَ عَنْ ےَّمِےْنِہٖ ےُقْبِلُ عَلَےْنَا بِوَجْھِہٖ قَالَ فَسَمِعْتُہُ ےَقُوْلُ رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ ےَوْمَ تَبْعَثُ اَوْ تَجْمَعُ عِبَادَکَ۔ (صحیح مسلم)
اور حضرت براء (رض) فرماتے ہیں کہ جب ہم رحمت عالم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تو اسے پسند کرتے تھے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے دائیں جانب ہوں تاکہ آپ ﷺ (سلام کے وقت سب سے پہلے) ہماری طرف متوجہ ہوں، برا فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو (سلام کے بعد دعا کے طور پر) یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رب قنی عذابک یوم تبعث او تجمع عبادک اے پروردگار۔ مجھے اپنے عذاب سے بچا اس روز جب کہ تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا یا جمع کرے گا۔ (صحیح مسلم)

تشریح
یا تو آپ ﷺ یہ دعا ازراہ تواضع اور انکساری فرماتے ہوں گے یا اس سے آپ ﷺ کا مقصد امت کو تعلیم دینا تھا کہ لوگ نماز کے بعد اس دعا کو پڑھا کریں۔ تبعث اور تجمع میں راوی کو شک واقع ہو رہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یا تو یوم تبعث فرمایا ہے یا یوم تجمع فرمایا ہے۔ بہر حال اس دعا کو ان دونوں الفاظ کے ساتھ کسی بھی ایک لفظ کے ساتھ پڑھا جاسکتا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔