HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

939

صحیح
وَعَنْ زَیْدِ ابْنِ ثَابِتٍ قَالَ اُمِرْنَا اَنْ نُسَبِّحَ فِیْ دُبُرِ کُلِّ صَلَاۃٍ ثَلَاثًا وَّثَلَاثِیْنَ وَ نَحْمَدَ ثلَاثًا وَّثلَاثِیْنَ وَنَُکَبِّرَ اَرْبَعًا وَّثلَاَثِیْنَ فَاُتِیَ رَجُلٌ فِی الْمَنَامِ مِنَ الْاَنْصَارِ فَقِیْل لَہُ اَمَرَکُمْ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اَنْ تُسَبِّحُوْا فِیْ دُبُرِکُلِّ صَلَاۃٍ کَذَا وَکَذَا قَالَ الْاَنْصَارِیُّ فِی مَنَامِہٖ نَعَمْ قَالَ فَاجْعَلُوْھَا خَمْسًا وَعِشْرِیْنَ وَاجْعَلُوْا فِیْھَا التَّھْلَیْلَ فَلَمَّا اَصْبَحَ غَدًا عَلٰی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَأَخْبَرَہُ فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فَافْعَلُوْا۔( رواہ احمد بن حنبل والنسائی والدارمی)
اور حضرت زید ابن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم ہر نماز کے بعد سبحان اللہ تینتیس مرتبہ الحمد اللہ تینتیس مرتبہ اللہ اکبر چونتیس مرتبہ کہیں (حضرت زید فرماتے ہیں کہ ایک دن) ایک انصاری نے ایک فرشتہ خواب میں دیکھا فرشتے نے اس نصاری سے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم ہر نماز کے بعد اتنی تسبیح پڑھو ؟ اس انصاری نے کہا کہ ہاں ! فرشتے نے کہا کہ ان تینوں کلمات (کے پڑھنے) کی تعداد پچیس مقرر کرو اور اس کے ساتھ لا الہ الا اللہ بھی پچیس مرتبہ مقرر کرلو (تاکہ سو کا عدد پورا ہوجائے) جب صبح ہوئی تو انصاری رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے خواب سے آگاہ کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس پر عمل کرو۔ (مسند احمد بن حنبل، سنن نسائی، دارمی)

تشریح
رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد اس پر عمل کرو کی مراد غالباً یہ ہوگی کہ جس طرح تمہیں تسبیح پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے اس طرح بھی پڑھو اور جس طرح فرشتہ نے خواب میں بتایا ہے اس طرح بھی پڑھ لیا کرو اور یہ بھی چونکہ ذکر کا ایک طریقہ ہے اس لئے رسول اللہ ﷺ نے اس کی توثیق فرما دی، اگر رسول اللہ ﷺ تقریر یعنی توثیق نہ فرماتے تو محض خواب اس سلسلے میں حجت نہ ہوتا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔