HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

992

صحیح
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ص قَالَ سَجْدَۃُ صۤ لَےْسَ مِنْ عَزَآئِمِ السُّجُوْدِ وَقَدْ رَأَےْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَسْجُدُ فِےْھَاوَفِیْ رِوَاےَۃٍ قَالَ مُجَاھِدٌ قُلْتُ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ ءَ اَسْجُدُ فِیْ صۤ فَقَرَاَ وَمِنْ ذُرِّےَّتِہٖ دَاؤ،دَ وَسُلَےْمَانَ حَتّٰی اَتٰی فَبِھُدٰھُمُ اقْتَدِہْ فَقَالَ نَبِےُّکُمْ صلی اللہ علیہ وسلم مِمَّنْ اُمِرَاَنْ ےَّقْتَدِیَ بِھِمْ۔ (صحیح البخاری)
اور حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا سورت ص کا سجدہ بہت تاکیدی سجدوں میں سے نہیں ہے اور میں نے سرور کونین ﷺ کو اس سورت میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت مجاہد نے بیان کیا کہ میں نے حضرات عبداللہ ابن عباس (رض) سے پوچھا کہ کیا میں سورت ص میں سجدہ کروں حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) نے یہ آیت (وَمِنْ ذُرِّيَّتِه دَاو دَ وَسُلَيْمٰنَ ) 6 ۔ الانعام 84) سے فَبِھَدَاھُمْ اقْتَدِہ) پڑھی اور فرمایا تمہارے نبی ﷺ بھی انھی لوگوں میں سے ہیں جنہیں پہلے نبیوں کی اتباع کا حکم تھا۔ (صحیح البخاری )

تشریح
( لَیْسَ مِنْ عَزَائِمِ السُّجُوْدِ بہت تاکیدی سجدوں میں سے نہیں) کا مطلب فقہ حنفی کی رو سے یہ ہے کہ یہ سجدہ فرائض میں سے نہیں ہے بلکہ واجبات تلاوت میں سے ہے۔ علماء لکھتے ہیں کہ سورت ص میں رسول اللہ ﷺ کا سجدہ کرنا حضرت داؤد (علیہ السلام) کی موافقت اور ان کی توبہ کی قبولیت کے شکر کے طور پر تھا۔ حضرت ابن عبادہ نے حضرت مجاہد کے سوال کے جواب میں پہلے آیت پڑھی جس سے اس بات کی دلیل دینا مقصود تھا کہ رسول اللہ ﷺ ان لوگوں میں سے ہیں کہ جنہیں سابقہ انبیاء کرام کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے۔ لہٰذا حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کو ان کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے تو تمہیں بطریق اولیٰ ان کی پیروی کرنی چاہیے یعنی جب حضرت داؤد (علیہ السلام) نے سجدہ کیا اور رسول اللہ ﷺ نے بھی ان کی موافقت و پیروی میں سجدہ کیا تو ہم کو چاہیے کہ ہم بھی سجدہ کریں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔