HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

998

ضعیف
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم لَمْ یَسْجُدْ فِی شَیْی ءٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ مُنْذُتَحَوَّلَ اِلَی الْمَدِیْنَۃِ۔ (رواہ ابوداؤد)
اور حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ سرور کونین ﷺ مدینہ تشریف لانے کے بعد مفصل سورتوں میں سے کسی سورت میں سجدہ نہیں کیا۔ (ابوداؤد)

تشریح
حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ تشریف لانے سے پہلے مکہ میں تو مفصل سورتوں میں سجدہ تلاوت کیا اور ان کے ساتھ دوسرے لوگوں نے بھی کیا مگر جب آپ ﷺ مدینہ تشریف لے آئے تو یہاں آپ نے مفصل سورتوں میں سجدہ تلاوت نہیں کیا۔ ابوہریرہ (رض) کی حدیث سے تعارض اس حدیث سے تو بصراحت یہ بات معلوم ہوئی کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں مفصل سورتوں میں سجدہ تلاوت نہیں کیا حالانکہ اس سے پہلے حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت (نمبر ایک) گزر چکی ہے کہ جس میں ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اَذَا السَّمَاء انْشَقَّتْ اور اِقْرَأْ بِاِسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ میں سجدہ کیا لہٰذا اب جب کہ ان دونوں حدیثوں میں تعارض پیدا ہوگیا تو ان میں سے کسی ایک کو راجح قرار دینا ہوگا اور راجح حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہوگی کیونکہ حضرت ابوہریرہ (رض) مدینہ میں سات ہجری میں اسلام لائے اور ظاہر ہے کہ ان کی روایت کا تعلق مدینہ ہی سے ہے اور فنی طور پر بھی حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت صحیح تر ہے پھر یہ کہ ان کے علاوہ بہت زیادہ صحابہ کی روایات ہیں کہ مفصل سورتوں میں سجدہ ہے نیز اصول ہے کہ مثبت پہلو منفی پہلو پر فوقیت رکھتا ہے اور حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت سے منفی پہلو ثابت ہوتا ہے جب کہ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت مثبت پہلو کو ظاہر کر رہی ہے۔ لہٰذا حاصل یہ نکلا کہ مفصل سورتوں میں رسول اللہ ﷺ سے سجدہ کرنا ثابت ہے اس لئے ان سورتوں میں سجدے کی جو آیتیں ہیں ان کی تلاوت یا سماعت پر سجدہ کرنا چاہیے۔ مفصل چھوٹی سورتوں کو کہتے ہیں کہ وہ سورت حجرات سے آخر تک ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔