hadith book logo

Sahih Muslim: Hadith 3666

.

صحيح مسلم

3666
Sahih Muslim
صحیح
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ امْرَأَتِهِ الَّتِي طَلَّقَ فَقَالَ طَلَّقْتُهَا وَهِيَ حَائِضٌ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِعُمَرَ فَذَکَرَهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا لِطُهْرِهَا قَالَ فَرَاجَعْتُهَا ثُمَّ طَلَّقْتُهَا لِطُهْرِهَا قُلْتُ فَاعْتَدَدْتَ بِتِلْکَ التَّطْلِيقَةِ الَّتِي طَلَّقْتَ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ مَا لِيَ لَا أَعْتَدُّ بِهَا وَإِنْ کُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ
یحییٰ بن یحیی، خالد بن عبداللہ، عبدالملک، حضرت انس بن سیرین سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر (رض) سے ان کی اس بیوی کے متعلق پوچھا جسے انہوں نے طلاق دے دی تھی تو انہوں نے کہا میں نے اسے حالت حیض میں طلاق دے دی تھی پھر میں نے اس کا ذکر عمر (رض) سے کیا اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے تو آپ ﷺ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرلے جب وہ پاک ہوجائے تو اس کو طہر کی وجہ سے طلاق دے راوی کہتا ہے میں نے کہا کیا آپ نے وہ طلاق شمار کی تھی جو آپ نے حالت حیض میں دی تھی ؟ انہوں نے کہا مجھے کیا ہے کہ میں اسے شمار نہ کرتا ؟ کیا میں عاجز اور احمق ہوگیا ہوں۔