hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 11

1. حضرت صدیق اکبر (رض) کی مرویات

مسند احمد

11
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ حَدَّثَهُ قَالَ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْغَارِ وَقَالَ مَرَّةً وَنَحْنُ فِي الْغَارِ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ نَظَرَ إِلَى قَدَمَيْهِ لَأَبْصَرَنَا تَحْتَ قَدَمَيْهِ قَالَ فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ مَا ظَنُّكَ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا صدیق اکبر (رض) نے شب ہجرت کی یاد تازہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جس وقت ہم لوگ غارثور میں تھے، میں نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ اگر ان میں سے کسی نے اپنے پاؤں کی طرف دیکھ لیا تو نیچے سے ہم نظر آجائیں گے، اس پر نبی ﷺ نے فرمایا ابوبکر ! ان دو کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جن کے ساتھ تیسرا " اللہ " ہو۔