hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 15184

159. ایک انصاری صحابی کی حدیث۔

مسند احمد

15184
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَحِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ فَرْوَةَ بْنَ مُسَيْكٍ الْمُرَادِيَّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَرْضًا عِنْدَنَا يُقَالُ لَهَا أَرْضُ أَبْيَنَ هِيَ أَرْضُ رُفْقَتِنَا وَمِيرَتِنَا وَإِنَّهَا وَبِئَةٌ أَوْ قَالَ إِنَّ بِهَا وَبَاءً شَدِيدًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهَا عَنْكَ فَإِنَّ مِنْ الْقَرَفِ التَّلَفَ
حضرت فروہ بن مسیک سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا یا رسول اللہ ہمارے پاس زمین کا ایک ٹکڑا ہے جسے ارض بین کہا جاتا ہے وہ ہمارے کھیت اور غلہ کی جگہ ہے لیکن وہاں مختلف آفتیں آتی رہتی ہیں نبی ﷺ نے فرمایا اس جگہ کو چھوڑ دو کیونکہ وباء کے علاقے میں رہنا موت کا سبب بن جاتا ہے۔