hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 15317

193. عبداللہ یشکری کی ایک صحابی سے روایت۔

مسند احمد

15317
Musnad Imam Ahmad
قَالَ أَبِي حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَتَاهُ الْإِنْسَانُ يَقُولُ كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقُولُ حِينَ أَسْأَلُ رَبِّي قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَقَبَضَ أَصَابِعَهُ الْأَرْبَعَ إِلَّا الْإِبْهَامَ فَإِنَّ هَؤُلَاءِ يَجْمَعْنَ لَكَ دُنْيَاكَ وَآخِرَتَكَ
حضرت طارق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے پاس جب کوئی شخص آ کر عرض کرتا کہ یا رسول اللہ جب میں اپنے پروردگار سے دعا کروں تو کیا کہا کروں تو نبی ﷺ نے فرماتے ہوئے یہ کہا کہ اے اللہ مجھے معاف فرما مجھ پر رحم فرما مجھے ہدایت عطا فرما اور مجھے رزق عطا فرما اس کے بعد آپ نے انگھوٹھے کو نکال کر باقی چار انگلیوں کو بند کرکے فرمایا یہ چیزیں دنیا اور آخرت دونوں کے لئے جامع ہیں۔