hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 15376

213. حضرت معقل بن سنان اشجعی کی حدیثیں۔

مسند احمد

15376
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى أَخْبَرَهُ أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ رَبِيعَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَخَوَيْنِ مِنْ بَنِي الْمُغِيرَةِ أَعْتَقَ أَحَدُهُمَا أَنْ لَا يَغْرِزَ خَشَبًا فِي جِدَارِهِ فَلَقِيَا مُجَمِّعَ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ وَرِجَالًا كَثِيرًا فَقَالُوا نَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمْنَعْ جَارٌ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبًا فِي جِدَارِهِ فَقَالَ الْحَالِفُ أَيْ أَخِي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّكَ مَقْضِيٌّ لَكَ عَلَيَّ وَقَدْ حَلَفْتُ فَاجْعَلْ أُسْطُوَانًا دُونَ جِدَارِي فَفَعَلَ الْآخَرُ فَغَرَزَ فِي الْأُسْطُوَانِ خَشَبَةً فَقَالَ لِي عَمْرٌو فَأَنَا نَظَرْتُ إِلَى ذَلِكَ
عکرمہ بن سلمہ کہتے ہیں کہ بنو مغیرہ کے دو بھائی حضرت مجمع بن یزید سے ملنے کے لئے آئے (ان میں سے ایک نے قسم کھائی کہ اگر دوسرے نے اس کی دیوار پر شہتیر رکھ لیا تو اس کا غلام آزاد ہوگا) حضرت مجمع کہنے لگے کہ میں گواہی دیتاہوں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کوئی پڑوسی اپنے پڑوسی کی دیوار پر شہتیر نہ رکھے یہ سن کر قسم کھانے والے نے کہا بھائی یہ تو مجھے معلوم ہوگیا کہ شریعت کا فیصلہ تمہارے حق میں ہے اور میں قسم بھی کھاچکا ہوں اب اگر تم میری دیوار پر شہتیر رکھتے ہو تو مجھے غلام آزاد کرنا پڑے گا تم میری دیوار کے پیچھے ایک ستون بنالو چناچہ دوسرے نے ایساہی کیا اس ستون پر اپنا شہتیر رکھ دیا۔