hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 15402

228. حضرت ہر ماس بن زیاد کی حدیثیں۔

مسند احمد

15402
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهُ طَبَخَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِدْرًا فِيهِ لَحْمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا فَنَاوَلْتُهُ فَقَالَ نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا فَنَاوَلْتُهُ فَقَالَ نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ كَمْ لِلشَّاةِ مِنْ ذِرَاعٍ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ سَكَتَّ لَأَعْطَتْكَ ذِرَاعًا مَا دَعَوْتَ بِهِ
حضرت ابوعبید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے نبی ﷺ کے لئے ایک ہنڈیا میں گوشت پکایا نبی ﷺ نے فرمایا مجھے اس کی دستی نکال کردو چناچہ میں نے نکال کردی تھوڑی دیر بعد نبی ﷺ نے دوسری تیسری طلب فرمائی میں نے وہ بھی دیدی تھوڑی دیر بعد نبی ﷺ نے پھر طلب فرمائی میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ﷺ ایک بکری کی کتنی دستیاں ہوتی ہیں نبی ﷺ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر تم خاموش رہتے تو اس ہنڈیا سے اس وقت تک دستیاں نکلتی رہتیں جب تک تم اسے نکالتے رہتے۔