hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 1603

11. حضرت ابوعبیدہ بن الجراح (رض) کی مرویات

مسند احمد

1603
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَجَارَ رَجُلٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ رَجُلًا وَعَلَى الْجَيْشِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ لَا نُجِيرُهُ وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ نُجِيرُهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يُجِيرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَحَدُهُمْ
حضرت ابوامامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مسلمان نے کسی شخص کو پناہ دے دی، اس وقت امیرلشکر حضرت ابوعبیدہ (رض) تھے، حضرت خالد بن ولید (رض) اور حضرت عمروبن العاص (رض) کی رائے یہ تھی کہ اسے پناہ نہ دی جائے، لیکن حضرت ابوعبیدہ (رض) نے فرمایا کہ ہم اسے پناہ دیں گے، کیونکہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی کبھی شخص کو مسلمانوں پر پناہ دے سکتا ہے۔