hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 16039

345. حضرت ذی الجوشن ضی (رض) کی حدیثیں

مسند احمد

16039
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ ذِي الْأَصَابِعِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ ابْتُلِينَا بَعْدَكَ بِالْبَقَاءِ أَيْنَ تَأْمُرُنَا قَالَ عَلَيْكَ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ فَلَعَلَّهُ أَنْ يَنْشَأَ لَكَ ذُرِّيَّةٌ يَغْدُونَ إِلَى ذَلِكَ الْمَسْجِدِ وَيَرُوحُونَ
حضرت ذی الاصابع سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر آپ کے بعد ہمیں مزید زندگی کے ذریعے آزمایا گیا تو آپ ہمیں کہاں رہنے کا حکم دیتے ہیں ؟ نبی ﷺ نے فرمایا بیت المقدس کو اپنے اوپر لازم کرلینا، ہوسکتا ہے کہ تمہارے یہاں کوئی نسل ایسی پیدا ہو جو صبح وشام اس مسجد میں آنا جانا رکھے۔