hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 16401

408. حضرت عمروبن عبسۃ (رض) کی حدیثیں

مسند احمد

16401
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِسْحَاقَ هُوُ ابْنُ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ عَنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي حَاجَةٌ فَرَأَى عَلَيَّ خَلُوقًا فَقَالَ اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ فَغَسَلْتُهُ ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ فَذَهَبْتُ فَوَقَعْتُ فِي بِئْرٍ فَأَخَذْتُ مِشْقَةً فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُهُ ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ حَاجَتُكَ
مذکورہ صحابی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کے پاس اپنے کسی کام سے آیا، نبی ﷺ نے دیکھا کہ میں نے خلوق نامی خوشبو لگا رکھی تو فرمایا جاؤ اسے دھو کر آؤ، چناچہ میں اسے دھو کر حاضر ہو، نبی ﷺ نے دوبارہ فرمایا جاؤ اسے دھو کر آؤ، چناچہ میں نے اس مرتبہ کنوئیں میں چھلانگ لگا دی اور ایک کنگھے سے اسے کھرچنے لگا، اس مرتبہ جب دوبارہ حاضر ہوا تو نبی ﷺ نے فرمایا اب اپنا کام بتاؤ۔