hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 17068

490. حضرت شرحبیل بن حسنہ (رض) کی حدیثیں

مسند احمد

17068
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قُدُورِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقَالَ إِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَاغْسِلْ وَاطْبُخْ وَسَأَلَهُ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ وَعَنْ كُلِّ سَبُعٍ ذِي نَابٍ
حضرت ابو ثعلبہ (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے اہل کتاب کی ہانڈیوں کے متعلق پوچھا تو نبی ﷺ نے فرمایا اگر تمہیں اس کے علاوہ کوئی اور برتن نہ ملیں تو انہی کو دھوکر کھانا پکا سکتے ہو، پھر گدھوں کے گوشت کے متعلق پوچھا تو نبی ﷺ نے اس سے اور ہر کچلی سے شکار کرنے والے درندے سے منع فرما دیا۔