hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 17255

528. حضرت نعیم بن نحام (رض) کی حدیثیں

مسند احمد

17255
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ ثَابِتِ ابْنِ وَدِيعَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي فَزَارَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضِبَابٍ قَالَ فَجَعَلَ يُقَلِّبُ ضَبًّا مِنْهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ إِنَّ أُمَّةً مُسِخَتْ قَالَ وَأَكْثَرُ عِلْمِي أَنَّهُ قَالَ مَا أَدْرِي لَعَلَّ هَذَا مِنْهَا قَالَ شُعْبَةُ وَقَالَ حُصَيْنٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ فَذَكَرَ شَيْئًا نَحْوًا مِنْ هَذَا قَالَ فَلَمْ يَأْمُرْهُ وَلَمْ يَنْهَ أَحَدًا عَنْهُ
حضرت ثابت (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی چند عدد گوہ شکار کر کے لایا، نبی ﷺ نے ان میں سے ایک گوہ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا کہ امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔