hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 18031

613. حضرت ابوامیہ فزاری (رض) کی حدیث

مسند احمد

18031
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنِي عُمُومَتِي عَنْ جَدِّهِمْ صَخْرِ بْنِ عَيْلَةَ أَنَّ قَوْمًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَرُّوا عَنْ أَرْضِهِمْ حِينَ جَاءَ الْإِسْلَامُ فَأَخَذْتُهَا فَأَسْلَمُوا فَخَاصَمُونِي فِيهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّهَا عَلَيْهِمْ وَقَالَ إِذَا أَسْلَمَ الرَّجُلُ فَهُوَ أَحَقُّ بِأَرْضِهِ وَمَالِهِ
حضرت صخر بن عیلہ (رض) سے مروی ہے کہ جب اسلام آیا تو بنوسلیم کے کچھ لوگ اپنی جائیدادیں چھوڑ کر بھاگ گئے میں نے ان پر قبضہ کرلیا وہ لوگ مسلمان ہوگئے اور ان جائیدادوں کے متعلق نبی کریم ﷺ کے سامنے میرے خلاف مقدمہ کردیا نبی کریم ﷺ نے وہ جائیدادیں انہیں واپس لوٹا دیں اور فرمایا جب کوئی شخص مسلمان ہوجائے تو اپنی زمین اور مال کا سب سے زیادہ حقدار وہی ہے۔