hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 18247

675. حضرت عبداللہ بن مالک اوسیرضی اللہ عنہ کی حدیثیں

مسند احمد

18247
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ هِنْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ حَرْمَلَةَ بْنَ عَمْرٍو وَهُوَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَجَجْتُ حَجَّةَ الْوَدَاعِ مُرْدِفِي عَمِّي سِنَانُ بْنُ سَنَّةَ قَالَ فَلَمَّا وَقَفْنَا بِعَرَفَاتٍ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا إِحْدَى أُصْبُعَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى فَقُلْتُ لِعَمِّي مَاذَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَقُولُ ارْمُوا الْجَمْرَةَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ
حرملہ بن عمرو کہتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے چچا حضرت سنان بن سنہ (رض) کے پیچھے بیٹھ کر شرکت کی تھی جب ہم نے میدان عرفات میں وقوف کیا تو میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے اپنی انگلی دوسری پر رکھی ہوئی ہے میں نے چچا سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ کیا فرما رہے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ فرما رہے ہیں کہ جمرات کو ٹھیکری کی کنکریاں مارنایا اس جیسی کنکریاں مارنا۔