hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 19434

739. ایک دیہاتی صحابی کی روایت۔

مسند احمد

19434
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ وَحَدَّثَ أَبِي عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ قَتَادَةَ بْنِ مِلْحَانَ حِينَ حُضِرَ فَمَرَّ رَجُلٌ فِي أَقْصَى الدَّارِ قَالَ فَأَبْصَرْتُهُ فِي وَجْهِ قَتَادَةَ قَالَ وَكُنْتُ إِذَا رَأَيْتُهُ كَأَنَّ عَلَى وَجْهِهِ الدِّهَانَ قَالَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى وَجْهِهِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَهُرَيْمٌ أَبُو حَمْزَةَ قَالَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ فَذَكَرَ مِثْلَهُ
ابوعلاء بن عمیر کہتے ہیں کہ میں اس وقت حضرت قتادہ بن ملحان کے پاس موجود تھا جب ان کے انتقال کا وقت قریب آیا اس لمحے گھر کے آخری کونے سے ایک آدمی گزرا میں نے اسے حضرت قتادہ (رض) کے سامنے دیکھا میں جب بھی قتادہ (رض) کو دیکھتا تھا تو یوں محسوس ہوتا تھا کہ ان کے چہرے پر روغن ملا ہوا ہو دراصل نبی ﷺ نے ان کے چہرے پر اپنا دست مبارک پھیرا تھا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔