hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 19786

797. حضرت نشیبہ ہذلی کی حدیثیں

مسند احمد

19786
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ قَالَ صَلَّيْتُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ بِالْبَصْرَةِ وَمُطِرْنَا ثُمَّ جِئْتُ أَسْتَفْتِحُ قَالَ فَقَالَ لِي أَبُو أُسَامَةَ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ مُطِرْنَا فَلَمْ تَبُلَّ السَّمَاءُ أَسَافِلَ نِعَالِنَا فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ
ابوالملیح کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے عشاء کی نماز بصرہ میں پڑھی پھر بارش شروع ہوگئی میں نے گھر آکر دروازہ بجایا تو مجھ سے حضرت اسامہ (رض) نے فرمایا میں نے حدیبیہ کے موقع پر وہ وقت دیکھا ہے کہ ہم نبی ﷺ کے ہمراہ تھے بارش شروع ہوگئی ابھی آسمان نے ہماری جوتیوں کے تلوے بھی گیلے نہیں کئے تھے کہ نبی ﷺ کے منادی نے اعلان کردیا کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو۔