hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 20191

824. وہ حدیثیں جو حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے ان سے نقل کی ہیں

مسند احمد

20191
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ وَكَانَ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَمِعَ مِنْهُ وَذَكَرَ أَنَّهُ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً ثُمَّ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي كَانُوا يُفْتُونَ بِهَا رُخْصَةٌ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِيهَا فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ أَمَرَنَا بِالِاغْتِسَالِ بَعْدُ
حضرت سہل بن سعد (رض) جنہوں نے نبی کریم ﷺ کو پایا تھا اور وہ نبی کریم ﷺ کے دور باسعادت میں پندرہ سال کے تھے سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ لوگ جس فتوے کا ذکر کرتے ہیں کہ انزال پر غسل واجب ہوتا ہے وہ ایک رخصت تھی جو ابتداء اسلام میں نبی کریم ﷺ نے دی تھی بعد میں نبی کریم ﷺ نے ہمیں غسل کا حکم دے دیا تھا۔