hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 20243

832. وہ حدیث جو حضرت انس (رض) نے ان سے نقل کی ہے۔

مسند احمد

20243
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ الْقُرْآنَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَأَيُّمَا حَرْفٍ قَرَءُوا عَلَيْهِ فَقَدْ أَصَابُوا
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اس وقت نبی کریم ﷺ بنو اضاءہ کے کنوئیں کے پاس تھے اور کہا اے محمد ! ﷺ اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت سات حروف پر کریں جس حرف کے مطابق تلاوت کریں گے صحیح کریں گے۔