hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 20266

834. وہ حدیثیں جو ابوعثمان نہدی نے ان سے نقل کیا ہیں۔

مسند احمد

20266
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَعَبْدُ الْأَعْلَى قَالَا حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ لَوْ مِتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُنَّ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ قَالَ وَمَا يُحَرِّمُ ذَاكَ عَلَيْهِ قَالَ قُلْتُ لِقَوْلِهِ لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ قَالَ إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرْبٌ مِنْ النِّسَاءِ
زیاد انصاری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب (رض) سے پوچھا کہ اگر نبی کریم ﷺ کی ساری ازواج مطہرات کا انتقال ہوجاتا تو کیا نبی کریم ﷺ کے لئے دوسری شادی کرنا جائز ہوتا ؟ حضرت ابی (رض) نے فرمایا اسے حرام کس نے کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آپ کے لئے اس کے بعد کسی عورت سے نکاح حلال نہیں ہے انہوں نے فرمایا نبی کریم ﷺ کے لئے کئی قسم کی عورتیں حلال کی گئی تھیں۔