hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 20933

860. عمارہ بن حزم انصاری کی حدیثیں

مسند احمد

20933
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ أَنْشَدَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عُمَرُ بِهِ فَلَحَظَهُ فَقَالَ حَسَّانُ وَاللَّهِ لَقَدْ أَنْشَدْتُ فِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ فَخَشِيَ أَنْ يَرْمِيَهُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَازَ وَتَرَكَهُ
حضرت عمر (رض) ایک مرتبہ حضرت حسان بن ثابت (رض) کے پاس سے گذرے جو کہ مسجد میں اشعار پڑھ رہے تھے حضرت عمر (رض) نے انہیں کن اکھیوں سے گھورا تو وہ کہنے لگے کہ میں اس مسجد میں اس وقت اشعار پڑھا کرتا تھا جب یہاں تم سے بہتر ذات موجود تھی، اس پر حضرت عمر (رض) انہیں چھوڑ کر آگے بڑھ گئے۔