hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 22702

815. حضرت خ بن ارت (رض) کی مرویات۔

مسند احمد

22702
Musnad Imam Ahmad
مسنگ
حضرت سعید بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ ہمارے گھروں میں ایک آدمی رہتا تھا جو ناقص الخلقت اور انتہائی کمزور تھا ایک مرتبہ اس نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا کہ وہ گھر کی ایک لونڈی کے ساتھ " خباثت " کرتا ہوا پکڑا گیا تھا تو حضرت سعد بن عبادہ (رض) نے یہ معاملہ نبی کریم ﷺ کی عدالت میں پیش کیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس پر حد جاری کردو لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ یہ تو اتنا کمزور ہے کہ اگر ہم نے اسے سو کوڑے مارے تو یہ تو مرجائے گا نبی کریم ﷺ نے فرمایا پھر سو ٹہنیوں کا ایک گچھا لو اور اس سے ایک ضرب اسے لگا دو اور پھر اس کا راستہ چھوڑ دو ۔