hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 25909

1078. حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں

مسند احمد

25909
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَكَ الْمَرْأَةَ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ فَضَحْتِ النِّسَاءَ قَالَتْ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَأَى ذَلِكَ مِنْكُنَّ فَلْتَغْتَسِلْ
حضرت ام سلیم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ اگر عورت بھی اسی طرح خواب دیکھے جیسے مرد دیکھتا ہے تو کیا حکم ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا جو عورت ایسا خواب دیکھے اور اسے انزال ہوجائے تو اسے غسل کرنا چاہئے، ام المؤمنین حضرت ام سلمہ ہنسنے لگیں تو ام سلیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا نبی ﷺ نے فرمایا تم میں سے جو عورت ایسا خواب دیکھے اسے غسل کرنا چاہئے۔