hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 25912

1078. حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں

مسند احمد

25912
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْتِيهَا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا فَتَبْسُطُ لَهُ نِطَعًا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ فَتَجْمَعُ عَرَقَهُ فَتَجْعَلُهُ فِي الطِّيبِ وَالْقَوَارِيرِ قَالَتْ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ
حضرت ام سلیم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ ان کے گھر تشریف لا کر ان کے بستر پر سوجاتے تھے وہ وہاں نہیں ہوتی تھیں ایک دن نبی ﷺ حسب معمول آئے اور ان کے بستر پر سو گئے، وہ گھر آئیں تو دیکھا کہ نبی ﷺ پسنے میں بھیگے ہوئے ہیں وہ روئی سے اس پسینے کو اس میں جذب کرکے ایک شیشی میں نچوڑنے لگیں اور اپنی خوشبو میں شامل کرلیا۔ وہ کہتی ہیں کہ نبی ﷺ چٹائی پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔