hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 25990

1099. حضرت اقرع بن حابس کی حدیث

مسند احمد

25990
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنِ ابْنِ قَارِبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالَ رَجُلٌ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ وَالْمُقَصِّرِينَ يُقَلِّلُهُ سُفْيَانُ بِيَدِهِ قَالَ سُفْيَانُ وَقَالَ فِي تِيكَ كَأَنَّهُ يُوَسِّعُ يَدَهُ
حضرت قارب سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے فرمایا اے اللہ حلق کرانے والوں کی بخشش فرما ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ قصر کر انیوالوں کے لئے بھی دعا کیجئے، نبی ﷺ نے پھر یہی فرمایا کہ اے اللہ حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما، چوتھی مرتبہ نبی ﷺ نے قصر کرانے والوں کو بھی اپنی دعاء میں شامل فرما لیا۔