hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 25997

1102. حضرت خ بن ارت کی حدیثیں

مسند احمد

25997
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِذَا أَتَاهُ الْإِنْسَانُ يَسْأَلُهُ قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ كَيْفَ أَقُولُ حِينَ أَسْأَلُ رَبِّي قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَقَبَضَ كَفَّهُ إِلَّا الْإِبْهَامَ وَقَالَ هَؤُلَاءِ يَجْمَعْنَ لَكَ خَيْرَ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ
حضرت طارق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے پاس جب کوئی شخص آ کر عرض کرتا کہ یا رسول اللہ ! جب میں اپنے پروردگار سے دعا کروں تو کیا کہا کروں ؟ تو نبی ﷺ فرماتے یہ کہا کرو کہ اے اللہ ! مجھے معاف فرما مجھ پر رحم فرما مجھے ہدایت عطاء فرما اور مجھے رزق عطاء فرما، اس کے بعد آپ ﷺ نے انگوٹھے کو نکال کر باقی چار انگلیوں کو بند کرکے فرمایا یہ چیزیں دنیا و آخرت دونوں کے لئے جامع ہیں۔