hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 26130

1123. حضرت ام مالک بہزیہکی حدیثیں

مسند احمد

26130
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَيَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ أَنَّ عَمَّةً لَهُ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَفَرَغَتْ مِنْ حَاجَتِهَا فَقَالَ لَهَا أَذَاتُ زَوْجٍ أَنْتِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ قَالَ يَعْلَى فَكَيْفَ أَنْتِ لَهُ قَالَتْ مَا آلُوهُ إِلَّا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ قَالَ انْظُرِي أَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ
حضرت حصین سے مروی ہے کہ ان کی ایک پھوپھی نبی کی خدمت میں کسی کام کی غرض سے آئیں، جب کام مکمل ہوگیا تو نبی نے پوچھا کیا تمہاری شادی ہوئی ہے ؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں ! نبی نے پوچھا تم اپنے شوہر کی خدمت کرتی ہو ؟ انہوں نے کہا کہ میں اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، الاّ یہ کہ کسی کام سے عاجز آجاؤں، نبی نے فرمایا اس چیز کا خیال رکھنا کہ وہ تمہاری جنت بھی ہے اور جہنم بھی۔