hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 48

1. حضرت صدیق اکبر (رض) کی مرویات

مسند احمد

48
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يَقُولُ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ قَالَ لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ عَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرُّوا بِرَاعِي غَنَمٍ قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبْتُ فِيهِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فَأَتَيْتُهُ بِهِ فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ
حضرت براء بن عازب (رض) سے مروی ہے کہ جب حضور نبی مکرم، سرور دو عالم ﷺ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرکے آرہے تھے تو راستے میں آپ ﷺ کو پیاس لگی، اتفاقا وہاں سے بکریوں کے ایک چرواہے کا گذر ہوا، حضرت صدیق اکبر (رض) اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک پیالہ لے کر اس میں نبی ﷺ کے لئے تھوڑا سا دودھ دوہا اور اسے لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی ﷺ نے اسے نوش فرمایا یہاں تک کہ میں خوش ہوگیا۔