عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ امْرَأَةً کَانَتْ تُهَرَاقُ الدِّمَائَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِتَنْظُرْ إِلَی عَدَدِ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ الَّتِي کَانَتْ تَحِيضُهُنَّ مِنْ الشَّهْرِ قَبْلَ أَنْ يُصِيبَهَا الَّذِي أَصَابَهَا فَلْتَتْرُکْ الصَّلَاةَ قَدْرَ ذَلِکَ مِنْ الشَّهْرِ فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِکَ فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ ثُمَّ لِتُصَلِّي
ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک عورت کا خون بہا کرتا تھا حضرت ﷺ کے وقت میں تو فتوی پوچھا اسی کے واسطے ام سلمہ نے حضرت ﷺ سے فرمایا آپ ﷺ نے کہ شمار کرے ان دنوں اور راتوں کا جن میں حیض آتا تھا قبل اس بیماری کے تو چھوڑ دے نماز کو اس قدر مدت میں ہر مہینے سے پس جب گز رجائے وہ مدت تو غسل کرے اور ایک کپڑا باندھ لے فرج پر پھر نماز پڑھے۔