hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 119

.

موطأ الامام محمد

119
Muawtta Imam Muhammad
قَالَ مُحَمَّدٌ , أَخْبَرَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: " كَانَ ابْنُ عُمَرَ لا يَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ، قَالَ: فَسَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنْ تَرَكْتَ فَقَدْ تَرَكَهُ نَاسٌ يُقْتَدَى بِهِمْ، وَإِنْ قَرَأْتَ فَقَدْ قَرَأَهُ نَاسٌ يُقْتَدَى بِهِمْ ". وَكَانَ الْقَاسِمُ مِمَّنْ لا يَقْرَأُ
سالم بن عبداللہ ، عبداللہ بن عمر ضی اللہ عنہما کے متعلق نقل کرتے ہیں کہ وہ امام کے پیچھے قرات نہ کرتے تھے۔ سالم کہتے ہیں میں نے قاسم بن محمد (رح) سے اس سلسلہ میں دریافت کیا تو انھوں نے جواب میں فرمایا۔ اگر تم نے قراءت چھوڑی ہے تو اس کو قابل اقتداء (صحابہ کرام) لوگوں نے چھوڑا ہے اور اگر تم نے قراءت کی ہے تو قابل اقتداء لوگوں (صحابہ کرام) نے وہ قراءت کی ہے۔ سالم کہتے ہیں کہ یہ قاسم بھی ان لوگوں میں سے تھے جو امام کے پیچھے قراءت نہ کرتے تھے۔