hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 236

.

موطأ الامام محمد

236
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ قَالَ: «شَهِدْتُ الأَضْحَى وَالْفِطْرَ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَكَبَّرَ فِي الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ، وَفِي الآخِرَةِ بِخَمْسِ تَكْبِيرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: قَدِ اخْتُلِفَ النَّاسُ فِي التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ، فَمَا أَخَذْتَ بِهِ فَهُوَ حَسَنٌ وَأَفْضَلُ ذَلِكَ عِنْدَنَا مَا رُوِيَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ عِيدٍ تِسْعًا: خَمْسًا وَأَرْبَعًا، فِيهِنَّ تَكْبِيرَةُ الافْتِتَاحِ، وَتَكْبِيرَتَا الرُّكُوعِ، وَيُوَالِي بَيْنَ الْقِرَاءَتَيْنِ، وَيُؤَخِّرُهَا فِي الأُولَى، وَيُقَدِّمُهَا فِي الثَّانِيَةِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
نافع کا بیان ہے کہ میں ابوہریرہ (رض) کے ساتھ عید الاضحی اور عید الفطر میں حاضر ہوا۔ انھوں نے پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے سات تکبیرات کہیں اور دوسری رکعت میں قراءت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں۔
قول محمد (رح) یہ ہے : لوگوں نے تکبیرات میں اختلاف کیا ہے۔ پس جس روایت کو اختیار کیا ہے وہ اچھی ہے۔ مگر ہمارے ہاں افضل وہ ہے جس کو عبداللہ بن مسعود (رض) نے روایت کیا کہ وہ ہر عید میں نو تکبیرات کہا کرتے تھے۔ پانچ پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں۔ پہلی رکعت میں تکبیر افتتاح اور رکوع کی تکبیر اور تین زائد۔ دونوں رکعات میں قرات میں دونوں قرائتوں کو پے درپے پڑھتے اسی لیے پہلی میں قراءت کو تکبیرات سے مؤخر کرتے اور دوسری میں تکبیرات کو قرات سے مؤخر کرتے اور امام ابوحنیفہ (رح) کا بھی یہی قول ہے۔ (اول رکعت ٣ زائد + افتتاح کی تکبیر+ رکوع کی تکبیر کل پانچ تکبیرات ہوئیں۔ دوسری رکعت میں ٣ زائد+ تکبیر رکوع کل چار ہوئی = مجموع ٩ نو ہوگئیں۔