hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 424

.

موطأ الامام محمد

424
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِحُنَيْنٍ، وَعَلَى الأَعْرَابِيِّ قَمِيصٌ بِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ، فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي أَصْنَعُ؟ فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْزَعْ قَمِيصَكَ وَاغْسِلْ هَذِهِ الصُّفْرَةَ عَنْكَ، وَافْعَلْ فِي عُمْرَتِكَ مِثْلَ مَا تَفْعَلُ فِي حَجِّكَ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، يَنْزَعُ قَمِيصَهُ وَيَغْسِلُ الصُّفْرَةَ الَّتِي بِهِ
عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ ایک اعرابی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا جبک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام حنین میں تھے۔ اس اعرابی نے ایک قمیص پہن رکھی تھی جس پر زود رنگ کا نشان تھا۔ اس نے عرض کار یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے۔ اس کے متعلق آپ کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اپنے قمیص کو اتار دو اور اس زردی کو دھو ڈالو اور اپنے عمرہ میں اسی طرح کرو جیسا تم اپنے حج میں کرتے ہو۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں کہ وہ اپنے قمیص کو اتار ڈالے اور بدن پر زردی کے نشان کو دھوڈالے۔ (حالت احرام میں سلاد ہوا قمیص تو پہن نہیں سکتا)