أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» ، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» ، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» ، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، مَنْ ضَفَّرَ فَلْيَحْلِقْ، وَالْحَلْقُ أَفْضَلُ مِنَ التَّقْصِيرِ، وَالتَّقْصِيرُ يُجْزِئُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے اللہ سرمنڈوانـ والوں پر رحم فرما۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ اور بال کٹوانے والوں پر۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ حلف کروانے والوں پر رحم فرمایا۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ اور بال کٹوانے والوں پر۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ حلف کروانے والوں پر رحم فرمایا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور بال کٹوانے والوں پر ۔ ( اس روایت کو امام مالک (رح) باب الخلاق میں ذکر فرمایا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم سی کو اختیار کرتے ہیں گوندھے ہوئے بالوں کو پکڑے یاور مونڈے اور حلق تقصیر سے افضل ہے۔ اور کچھ بال کٹوانا کفایت کرجاتا ہے اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاؤ کا قول ہے۔