hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 615

.

موطأ الامام محمد

615
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عِنْدَهَا، وَإِنَّهَا سَمِعَتْ رَجُلا يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا رَجُلٌ يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِكَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُرَاهُ فُلانًا لِعَمٍّ لِحَفْصَةَ مِنَ الرَّضَاعَةِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ كَانَ عَمِّي فُلانٌ مِنَ الرَّضَاعَةِ حَيًّا دَخَلَ عَلَيَّ؟ قَالَ: نَعَمْ "
عمرہ بنت عبدالرحمن رحمہا اللہ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) عنہا سے نقل کرتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ہاں قیام پذیر تھے۔ میں نے سنا کہ ایک شخص حفصہ (رض) عنہا کے گھر میں داخلہ کی اجازت طلب کررہا ہے۔ میں نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ شخص آپ کے گھر میں داخلہ کی اجازت مانگ رہا ہے۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ حفصہ کا رضاعی چچا ہیں۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر میرے فلاں رضاعی چچا زندہ ہوتے تو میرے ہاں کیا ان کو آنے کی اجازت ہوتی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیوں نہیں۔