HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad

.

موطأ الامام محمد

423

أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَسْلَمَ يُحَدِّثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى عَلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ثَوْبًا مَصْبُوغًا وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ عُمَرُ: " مَا هَذَا الثَّوْبُ الْمَصْبُوغُ يَا طَلْحَةُ؟ قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّمَا هُوَ مِنْ مَدَرٍ، قَالَ: إِنَّكُمْ أَيُّهَا الرَّهْطُ أَئِمَّةٌ يَقْتَدِي بِكُمُ النَّاسُ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلا جَاهِلا رَأَى هَذَا الثَّوْبَ لَقَالَ: أَنَّ طَلْحَةَ كَانَ يَلْبَسُ الثِّيَابَ الْمُصْبَغَةَ فِي الإِحْرَامِ "، قَالَ مُحَمَّدٌ: يُكْرَهُ أَنْ يَلْبَسَ الْمُحْرِمُ الْمُشَبَّعُ بِالْعُصْفُرِ وَالْمَصْبُوغَ بِالْوَرْسِ أَوِ الزَّعْفَرَانِ، إِلا أَنْ يَكُونَ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ قَدْ غُسِلَ، فَذَهَبَ رِيحُهُ وَصَارَ لا يَنْفَضُّ، فَلا بَأْسَ بِأَنْ يَلْبَسَهُ، وَلَا يَنْبَغِي لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَتَنَقَّبَ فَإِنْ أَرَادَتْ أَنْ تُغَطِّيَ وَجْهَهَا فَلْتَسْدِلِ الثَّوْبَ سَدْلا مِنْ فَوْقِ خِمَارِهَا عَلَى وَجْهِهَا، وَتُجَافِيهِ عَنْ وَجْهِهَا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
اسلم (رح) بیان کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے طلحہ بن عبید اللہ کو احرام کی حالت میں رنگے ہوئے کپڑے پہنے پایا جبکہ وہ حالت احرام میں تھے۔ عمر (رض) نے پوچہا یہ رنگا ہوا کپڑا کیا ہے۔ اے طلحہ ! انھوں نے کہا اے امیر المؤمنین یہ مٹی کا رنگ ہے۔ تو عمر ر ضی اللہ عنہ فرمانے ل کے۔ اے جماعت صحابہ کرام تم لوگوں کے مقتداء و راہنما ہو۔ وہ تمہاری پیروی کرتے ہیں۔ اگر کوئی جاہل اس کپڑے کو دیکھے گا تو کہے گا کہ جل کہ بن عبید اللہ احرام میں رنگین کپڑا استعمال کرتے تھے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ محرم کے لیے مکروہ ہے کہ وہ زعفران، درس، اور عصفر سے رنگا ہوا کپڑا استعمال کرے۔ البتہ اگر کوئی ایسی چیز ہو کہ کپڑا دھوڈالنے سے اس کی خوشبو جاتی رہے تو اسے پہننے میں کوئی حرج نہیں جب کہ اس اس نے اسے دھو ڈالا اور اس کی خوشبو جاتی رہی اور وہ اس طرح ہوگیا کہ اس سے خوشبو بالکل نہیں مہکتی تو اس کے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ عورت کے لیے بھی جائز نہیں کہ وہ نقاب پہنے اگر وہ اپنا چہرہ ڈھانپنا چاہتی ہے تو اپنے دو پتے کے اوپر سے کپڑا لٹکالے جو چہرے کے سامنے لٹک جائے ۔ مگر چہرے سے لگا ہوا نہ ہو یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا مسلک ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔