HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad

.

موطأ الامام محمد

933

أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا سُمَيٌّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ، فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ، فَوَجَدَ بِئْرًا، فَنَزَلَ فِيهَا، فَشَرِبَ، ثُمَّ خَرَجَ، فَإِذَا كَلْبٌ يَلْهَثُ، يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ الْعَطَشِ، فَقَالَ: لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الْكَلْبَ مِنَ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي بَلَغَ بِي، فَنَزَلَ الْبِئْرَ، فَمَلأَ خُفَّهُ، ثُمَّ أَمْسَكَ الْخُفَّ بِفِيهِ حَتَّى رَقِيَ، فَسَقَى الْكَلْبَ، فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ لأَجْرًا؟ قَالَ: فِي كُلِّ ذَاتِ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ "
ابو صالح سمان نے ابوہریرہ (رض) کی وساطت سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد نقل کیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ایک شخص کسی راہ پر جارہا تھا۔ اس کو راستے میں پیاس نے آلیا۔ اس نے ایک کنواں پایا۔ اس میں اتر کر اس سے پانی پیا۔ جب باہر نکلا تو ایک کتے پر نظر پری جو ہانپ رہا تھا اور پیاس کی وجہ سے اس کا یہ حال تھا کہ وہ گیلی مٹی چاٹ رہا تھا۔ اس نے اپنے دل میں کہا یہ حیوان پیاس میں انتہاء کو پہنچ چکا ہے۔ جس طرح پیاس نے مجھے بےبس کردیا تھا۔ اس نے اتر کر کنوئیں میں سے اپنا موزہ بھرا اور موزے کو اپنے منہ میں تھام کر کنوئیں سے باہر نکلا اور اس نے اس کتے کو پانی پلایا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کی ( اس نیکی کی ) قدر افزائی فرمائی اور اس کو بخش دیا۔ صحابہ کرام (رض) عنہم نے سوال کیا۔ کیا حیوانات کو پانی پلانے سے بھی ہمیں اجر ملتا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ہر تر جگر والے حیوان میں اجر ملتا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔