أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُمَيْرٍمَوْلَى آبِي اللَّحْمِ، عَنْ آبِي اللَّحْمِ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ (ﷺ) عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ: يَسْتَسْقِي وَهُوَ مُقْنِعٌ بِكَفَّيْهِ يَدْعُو.
آبی اللحم (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو احجار الزیت کے پاس دیکھا کہ آپ بارش کے لیے دعا کر رہے تھے، اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اٹھائے دعا کر رہے تھے۔ تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الصلاة ٢٧٨ (الجمعة ٤٣) (٥٥٧) ، (تحفة الأشراف : ٥) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الصلاة ٢٦٠ (١١٦٨) ، مسند احمد ٥/٢٢٣ (صحیح ) وضاحت : ١ ؎: احجار الزیت مدینہ میں ایک مقام کا نام ہے۔ قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1514