أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قال: أَتَيْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ وَكَانَ لِي أَخًا صَدِيقًا، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَمْرٍو حَدِّثْنِي مَا حَدَّثَتْكَ بِهِ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ) قَالَ: قَالَتْ: كَانَ يَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَيُحْيِي آخِرَهُ.
ابواسحاق سبیعی کہتے ہیں کہ میں اسود بن یزید کے پاس آیا، وہ میرے بھائی اور دوست تھے، تو میں نے کہا : اے ابوعمرو ! مجھ سے وہ باتیں بیان کریں جن کو ام المؤمنین نے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق بیان کیا ہے، تو انہوں نے کہا : وہ کہتی ہیں کہ آپ شروع رات میں سوتے تھے، اور اس کے آخر کو زندہ رکھتے تھے ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/المسافرین ١٧ (٧٣٩) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/التھجد ١٥ (١١٤٦) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٨٢ (١٣٦٥) ، (تحفة الأشراف : ١٦٠٢٠) ، مسند احمد ٦/١٠٢، ٢٥٣ (صحیح ) وضاحت : ١ ؎: یعنی رات کے آخری حصہ میں جاگ کر عبادت کرتے تھے۔ قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1640