أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ سَالِمٍ، قَال: سَمِعْتُعَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْن ؟ قَالَ: فَحُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ.
ابورزین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے والد بوڑھے ہیں، نہ حج کرسکتے ہیں نہ عمرہ اور نہ سفر ؟ آپ نے فرمایا : اپنے والد کی طرف سے تم حج و عمرہ کرلو ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الحج ٢٦ (١٨١٠) ، ت الحج ٨٧ (٩٣٠) ، ق الحج ١٠ (٢٩٠٦) ، (تحفة الأشراف : ١١١٧٣) ، مسند احمد ٤/١٠، ١١، ١٢) ، ویأتي عند المؤلف برقم ٢٦٣٨ (صحیح ) وضاحت : ١ ؎: اس میں بطور نیابت حج و عمرہ کرنے کی تاکید ہے لیکن نائب کے لیے ضروری ہے کہ پہلے وہ خود حج کرچکا ہو۔ قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2621