أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: أُتِيَابْنُ عُمَرَ فِي مَنْزِلِهِ فَقِيلَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ) قَدْ دَخَلَ الْكَعْبَةَ، فَأَقْبَلْتُ، فَأَجِدُ رَسُولَ اللَّهِ (ﷺ) قَدْ خَرَجَ، وَأَجِدُ بِلَالًا عَلَى الْبَاب: قَائِمًا، فَقُلْتُ: يَا بِلَالُ،أَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ) فِي الْكَعْبَةِ ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: أَيْنَ ؟ قَالَ: مَا بَيْنَ هَاتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فِي وَجْهِ الْكَعْبَةِ.
مجاہد کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) کے پاس ان کے گھر آ کر ان سے کہا گیا کہ (دیکھئیے) رسول اللہ ﷺ (ابھی ابھی) کعبہ کے اندر گئے ہیں۔ (ابن عمر (رض) کہتے ہیں) تو میں آیا وہاں پہنچ کر دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نکل چکے ہیں، اور بلال (رض) دروازے پر کھڑے ہیں۔ میں نے پوچھا : بلال ! کیا رسول اللہ ﷺ نے کعبہ کے اندر نماز پڑھی ہے ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں، میں نے پوچھا : کہاں ؟ انہوں نے کہا : ان دونوں ستونوں کے درمیان دو رکعتیں آپ نے پڑھیں۔ پھر آپ وہاں سے نکلے، اور کعبہ رخ ہو کر دو رکعتیں پڑھیں۔ تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٦٩٣ (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2908