أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ: رَجُلٌ يَوْمَ أُحُدٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَيْنَ أَنَا ؟ قَالَ: فِي الْجَنَّةِ، فَأَلْقَى تَمَرَاتٍ فِي يَدِهِ، ثُمَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جنگ احد کے دن ایک شخص نے (رسول اللہ (ﷺ)) سے کہا : آپ بتائیں اگر میں اللہ کے راستے میں شہید ہوگیا تو میں کہاں ہوں گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : جنت میں ہو گے ، (یہ سنتے ہی) اس نے اپنے ہاتھ میں لی ہوئی کھجوریں پھینک دیں، (میدان جنگ میں اتر گیا) جنگ کی اور شہید ہوگیا۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المغازي ١٧ (٤٠٤٤) ، صحیح مسلم/الإمارة ٤١ (١٨٩٩) ، (تحفة الأشراف : ٢٥٣٠) ، موطا امام مالک/الجہاد ١٨ (٤٢) ، مسند احمد (٣/٣٠٨) (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3154