أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَأَيُّوبُ، عَنْصَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ (ﷺ) سُئِلَ عَنِ الرَّضَاعِ، فَقَالَ: لَا تُحَرِّمُ الْإِمْلَاجَةُ، وَلَا الْإِمْلَاجَتَانِ، وَقَالَ قَتَادَةُ: الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ.
ام الفضل رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے رضاعت (یعنی دودھ پلانے) کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : ایک بار اور دو بار کا پلانا (نکاح کو) حرام نہیں کرتا ۔ قتادہ اپنی روایت میں الإملاجة ولا الإملاجتان کی جگہ المصة والمصتان کہتے ہیں، یعنی ایک بار یا دو بار چھاتی کا چوسنا نکاح کو حرام نہ کرے گا ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرضاع ٥ (١٤٥١) ، سنن ابن ماجہ/النکاح ٣٥ (١٩٤٠) ، (تحفة الأشراف : ١٨٠٥١) ، مسند احمد (٦/٣٣٩، ٣٤٠) ، سنن الدارمی/النکاح ٤٩ (٢٢٩٨) (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3308