أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ (ﷺ): إِنَّ الْمِائَةَ سَهْمٍ الَّتِي لِي بِخَيْبَرَ لَمْ أُصِبْ مَالًا قَطُّ أَعْجَبَ إِلَيَّ مِنْهَا، قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ (ﷺ): احْبِسْ أَصْلَهَا، وَسَبِّلْ ثَمَرَتَهَا.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ عمر (رض) نے نبی اکرم ﷺ سے کہا : میرے پاس خیبر میں جو سو حصے ہیں اس سے زیادہ بہتر اور پسندیدہ مال مجھے کبھی بھی نہیں ملا، میں نے اسے صدقہ کردینے کا ارادہ کیا ہے۔ آپ نے فرمایا : اصل روک لو اور اس کا پھل (پیداوار) تقسیم کر دو ۔ تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/الصدقات ٤ (٢٣٩٧) ، (تحفة الأشراف : ٧٩٠٢) (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3603