أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ) وَأَنَا عَلَى نَاضِحٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ): أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ ؟، قُلْتُ: نَعَمْ، هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ: أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ ؟، قُلْتُ: نَعَمْ، هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ: أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ ؟، قُلْتُ: نَعَمْ، هُوَ لَكَ، قَالَ أَبُو نَضْرَةَ: وَكَانَتْ كَلِمَةً يَقُولُهَا الْمُسْلِمُونَ: افْعَلْ كَذَا وَكَذَا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جا رہے تھے، میں سینچائی کرنے والے ایک اونٹ پر سوار تھا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اتنے میں بیچو گے ؟ اللہ تمہیں معاف کرے ، میں نے عرض کیا : ہاں، اللہ کے نبی ! وہ آپ کا ہی ہے، آپ نے فرمایا : کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اور اتنے میں بیچو گے ؟ اللہ تمہیں معاف کرے ، میں نے عرض کیا : ہاں، اللہ کے نبی ! وہ آپ ہی کا ہے، آپ نے فرمایا : کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اور اتنے میں بیچو گے ؟ اللہ تمہیں معاف کرے ، میں نے عرض کیا : ہاں، وہ آپ ہی کا ہے۔ ابونضرہ کہتے ہیں : یہ مسلمانوں کا تکیہ کلام تھا کہ جب کسی سے کہتے : ایسا ایسا کرو تو کہتے : واللہ یغفر لک۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الشروط ٤ (٢٧١٨ تعلیقًا) ، صحیح مسلم/الرضاع ١٦ (٧١٥) ، سنن ابن ماجہ/التجارات ٢٩ (٢٢٠٥) ، (تحفة الأشراف : ٣١٠١) ، مسند احمد (٣/٣٧٣) (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4641