أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: عَصَمَنِي اللَّهُ بِشَيْءٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ) لَمَّا هَلَكَ كِسْرَى قَالَ: مَنِ اسْتَخْلَفُوا ؟، قَالُوا: بِنْتَهُ، قَالَ: لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً.
ابوبکرہ (رض) کہتے ہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک چیز کی وجہ سے روکے رکھا ١ ؎ جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی، جب کسریٰ ہلاک ہوا تو آپ نے فرمایا : انہوں نے کسے جانشین بنایا ؟ لوگوں نے کہا : اس کی بیٹی کو، آپ ﷺ نے فرمایا : وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جس نے کسی عورت کو حکومت کے اختیارات دے دیے ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المغازي ٨٢ (٤٤٢٥) ، الفتن ١٨(٧٠٩٩) ، سنن الترمذی/الفتن ٧٥ (٢٢٦٢) ، مسند احمد (٥/٣٨، ٤٣، ٤٧، ٥١) ، (تحفة الأشراف : ١١٦٦٠) (صحیح ) وضاحت : ١ ؎: یعنی عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے علی (رض) سے جب جنگ کا ارادہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس فرمان رسول ﷺ کے سبب محفوظ رکھا۔ قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5388