أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ): رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَام رَجُلًا يَسْرِقُ، فَقَالَ لَهُ: أَسَرَقْتَ ؟ قَالَ: لَا، وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، قَالَ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ بَصَرِي.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) نے ایک شخص کو چوری کرتے دیکھا، تو اس سے پوچھا : کیا تم نے چوری کی ؟ وہ بولا : نہیں، اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ١ ؎، عیسیٰ (علیہ السلام) نے کہا : میں نے یقین کیا اللہ پر اور جھوٹا سمجھا اپنی آنکھ کو۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الٔلنبیاء ٤٨ (٣٤٤٤ تعلیقًا) ، (تحفة الٔاشراف : ١٤٢٢٣) ، وقد أخرجہ : صحیح مسلم/الفضائل ٤٠ (٢٣٦٨) ، سنن ابن ماجہ/الکفارات ٤ (٢١٠٢) ، مسند احمد (٢/٣١٤، ٣٨٣) (صحیح ) وضاحت : ١ ؎: اس حدیث میں یہی قسم کے الفاظ ہیں، ان الفاظ کے ساتھ بھی کبھی کبھی رسول اللہ ﷺ قسم کھایا یا لیا کرتے تھے، دونوں حدیثوں میں مذکور دونوں الفاظ کے علاوہ بھی کچھ الفاظ کے ذریعہ آپ ﷺ قسم کھایا یا کرتے تھے جیسے لا ومصرف القلوب، لا ومقلب القلوب وغیرہ۔ قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5427