أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَدَلٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو طَلْحَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ): اقْرَأْ يَا جَابِرُ، قُلْتُ: وَمَاذَا أَقْرَأُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ: اقْرَأْ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، فَقَرَأْتُهُمَا، فَقَالَ: اقْرَأْ بِهِمَا وَلَنْ تَقْرَأَ بِمِثْلِهِمَا.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جابر ! پڑھو ، میں نے کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں کیا پڑھوں ؟ اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : پڑھو قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس میں نے یہ دونوں سورتیں پڑھیں۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا :: انہیں پڑھا کرو، تم ان جیسی سورتیں ہرگز نہ پڑھو گے ۔ تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٣١١١) (حسن صحیح ) قال الشيخ الألباني : حسن صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5441